نیویارک ،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی سینیٹ کی ایک کمینٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے محافظوں کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا کہا ہے۔ سینیٹ کی اپروپریشن کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ یہ ترمیمی بل ترک صدر کے دورہ امریکا کے دوران پرامن مظاہرین پر ایردوآن کے محفاظوں کی جانب سے تشدد کا جوابی قدم ہے۔ رواں برس مئی میں وائٹ ہاؤس سے امریکا میں تعینات ترک سفیر کی رہائش گاہ کی جانب جاتے ہوئے ایردوآن کے ہم راہ محافظوں نے پرامن مظاہروں کو گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں ملوث 19میں سے 15افراد کی شناخت ترک سکیورٹی اہلکاروں کے طور پر ہوئی تھی۔